معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’فجی‘‘ (Fiji) نے 10 اکتوبر 1970ء کو انگلینڈ سے آزادی حاصل کی۔
وکی پیڈیا کے مطابق فجی، ملائیشیا کے نزدیک بحر الکاہل میں ایک جزیرہ ملک ہے جو بحر اوقیانوس کا حصہ ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرہ سے 1100 بحری میل یعنی 2000 کلو میٹر (1300 میل) کی مسافت پر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ 300 جزیروں پر مشتمل مجمع الجزائر ہے جن میں 110 مکمل طور پر ناقابلِ رہائش ہیں۔
اس کے دارالحکومت کا نام سووا (Suya) ہے۔ 2020ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 8 لاکھ 96 ہزار 444 نفوس پر مشتمل ہے۔ کرنسی فجین ڈالر ہے۔ اس کی تین سرکاری زبانیں (فجین، انگلش اور فجی ہندی) ہیں۔
