معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق ’’گنی‘‘ (Guinea) نے 2 اکتوبر 1958ء کو فرانس سے آزادی کا اعلان کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’گنی‘‘ مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے۔ "Conakry” اس کا دارالحکومت ہے۔ فرانسیسی اس کی سرکاری زبان (Official Language) ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق 2020ء میں اس کی آبادی 13.13 ملین (1 کروڑ، 31 لاکھ، 30 ہزار) تھی۔