چُھوارا

عموماً ’’چُھوارا‘‘ کو ’’چھوہارا‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔
’’انشا اور تلفظ‘‘ (از رشید حسن خان) کے صفحہ نمبر 77 پر اس لفظ کا درست املا ’’چُھوارا‘‘ رقم کیا گیا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں کے مطابق دُرست املا ’’چُھوارا‘‘ یا ’’چُھہارا‘‘ ہے نہ کہ ’’چھوہارا‘‘ جب کہ اس کے معنی ’’خُرما‘‘، ’’تَمر‘‘ اور ’’ایک قسم کی بڑی سوکھی کھجور‘‘ کے ہیں۔