معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جیک ما (Jack Ma) کامیاب انگریزی کاروباری شخصیت، سرمایا کار اور فلسفی 10 ستمبر 1964ء کو ہانگژو، چین میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق علی بابا گروپ (کثیر الملکی ٹیکنالوجی کمپنی) کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ اگست 2018ء کے مطابق آپ 38.6 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے چین کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک تھے۔ ساتھ ہی دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے بھی ایک تھے۔
جیک ما کا بنیادی نظریہ ایک کھلی مارکیٹ پر مبنی معیشت کے لیے تھا۔ چین کے عالمی کاروباری سفیر کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ ’’فوربس‘‘ کی طرف سے اکثر دنیا کے سب سے طاقتور افراد میں سے ایک کے طور پر درج کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیا کاروبار شروع کرنے والے اداروں کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ 2017ء میں ’’فارچون‘‘ کی طرف سے شائع کردہ سالانہ ’’دنیا کے 50 عظیم ترین لیڈر‘‘ کی فہرست میں دوسرے درجہ پر تھے۔10ستمبر 2018ء کو ’’علی بابا گروپ‘‘ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور تعلیمی سرگرمیوں کی طرف دھیان دینا شروع کردیا۔