اگر آپ ایک کندھے پر بھاری بیگ لے کر گھومنے کے عادی ہیں، تو اس حوالہ سے ڈان اُردو سروس میں چھپنے والی تحقیق کے بارے میں جانیے: ’’خواتین کے لیے ایک بڑا پرس انہیں ہر قسم کی صورتِ حال کے لیے تیار رکھنے میں مدد دیتا ہے، تاہم اگر وہ ہر وقت ایک کندھے پر لٹکا رہے، تو صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب بھاری بیگ ایک طرف لٹکا ہوا ہو، تو اس سے گردن کا زاویہ متاثر ہوتا ہے اور اعصاب پر دباؤ بڑھتا ہے جس سے سنسناہٹ، جسمانی اعضا سُن ہونے اور کندھوں اور بازوؤں میں درد وغیرہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔ یہ نقصان اُس وقت بہت زیادہ ہوسکتا ہے جب آپ ہمیشہ ایک ہی جانب اس بیگ کو لٹکائے رکھتے ہوں۔‘‘