’’گِل گامِش‘‘ (The Epic of Gilgamesh, 2100-1200 BC) کو دنیا کی پہلی کتاب مانا جاتا ہے۔ یہ اولین سومیری ہیرو ’’گل گامش‘‘ (Gilgamesh) کی جنگی شجاعت کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ یہ داستانیں پکی ہوئی یا ٹھیکرے کی 12 الواح پر کندہ ہیں۔ یہ ٹیبلیٹس 1841ء میں ’’نینوا‘‘ (Nineveh) سے ملی تھیں۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ اگست 2021ء، صفحہ نمبر 99 سے انتخاب)