13 اگست، دیوارِ برلن کی تعمیر کا یومِ آغاز

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 13 اگست 1961ء کو دیوارِ برلن (Berlin Wall) کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق دیوارِ برلن ایک رکاوٹی دیوار تھی جو عوامی جمہوریۂ جرمنی (مشرقی جرمنی) نے مغربی برلن کے گرد تعمیر کی تھی، تاکہ اسے مشرقی جرمنی بشمول مشرقی برلن سے جدا کیا جاسکے۔ یہ مشرقی و مغربی جرمنی کے درمیان حد بندی بھی مقرر کرتی تھی۔ یہ دیوار مغربی یورپ اور مشرقی اتحاد کے درمیان ’’آہنی پردہ‘‘کی علامت تھی۔