بیک وقت اُردو اور انگریزی زبان میں شائع ہونے والے بچوں کے رسالے ’’ہمدرد نونہال‘‘ کے انگریزی کے حصہ میں صفحہ نمبر 143 پر اٹلی کے ایک عجیب و غریب تہوار کا ذکر ہے جسے "The Battle of the Oranges” یعنی ’’سنگتروں کی جنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس سہ روزہ (تین دن) تہوار میں اہلِ اٹلی گھوڑوں پر سوار یا پھر پیدل ہر سامنے آنے والے کو سنگترہ دے مارتے ہیں۔ اگر وہاں کوئی اس تہوار کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہو، تو اُسے لازماً سرخ رنگ کی ٹوپی (Red Hat)پہننا پڑتی ہے۔ اگر بھولے سے بھی وہاں تہوار کے دنوں میں کوئی مذکورہ ٹوپی پہنے بغیر نکلتا ہے اور اس کے ہاتھ میں حملہ کرنے والے کا مقابلہ کرنے کے لیے سنگترے نہیں ہیں، تو اُس کی شامت آجاتی ہے۔ (بحوالہ ’’ہمدرد نونہال‘‘، ماہِ جولائی 2021ء، صفحہ نمبر 143 سے انتخاب)