ڈان اُردو سروس نے حالیہ ایک رپورٹ چھاپی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کتنی مقدار میں گوشت صحت کے لیے مفید ہے۔ رپورٹ کے مطابق: ’’ہیلتھی فوڈ نامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ آسٹریلوی ماہرین غذا نے لوگوں کو ہفتے میں 700 گرام تک سرخ گوشت کھانے کی تجویز دی ہے ۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ سرخ گوشت میں کئی آئرن اور زنک کے اجزا شامل ہیں اور یہ اجزا انسانی تن درستی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ماہرین نے گوشت کھانے کو معمول بنانے پر زور دیا ہے، تاہم ساتھ ہی حد سے زیادہ گوشت کھانے سے منع بھی کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر انسان کو ہر دوسرے دن 130 سے 200 گرام تک سرخ گوشت کھانا چاہیے، تاہم اس سے زیادہ مقدار کھانے سے صحت کے سنگین مسائل ہوسکتے ہیں۔ اسی مضمون میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں عام طور پر مرد زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں، اس لیے ان میں آئرن، پروٹین اور زنک کی کمی کم ہوتی ہے جب کہ خواتین کی جانب سے گوشت کم کھانے سے ان میں زنک، آئرن اور پروٹین کی قلت کے باعث صحت کے مسائل پائے جاتے ہیں۔‘‘