عام طور پر یہ اسم ’’ذکریا‘‘ لکھا جاتا ہے۔
دراصل یہ ایک پیغمبر کا نام ہے۔ رشید حسن خان نے اپنی کتاب ’’اُردو کیسے لکھیں؟ (دُرست املا)‘‘ کے صفحہ نمبر 30 پر اس کا دُرست املا ’’زکریا‘‘ رقم کیا ہے۔ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے درج کیا ہے: ’’مشہور پیغمبر کا نام۔‘‘
فرہنگِ آصفیہ میں اس کا املا ’’زَکَرِیَّا‘‘ درج ہے۔