معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق مہاتیر محمد (Mahathir Bin Mohammad) نے پہلی بار 16 جولائی 1981ء کو ملائشیا کی حکومت سنبھالی اور دفتر حاضر ہوئے۔
اُس وقت مہاتیر محمد ملائشیا کے چوتھے وزیرِاعظم کی حیثیت سے دفتر گئے تھے۔ 2003ء تک وزیرِاعظم کی حیثیت سے ملک کا نظام چلاتے رہے۔ یوں ملائشیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ عرصہ تک وزیرِاعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایشیا کے سب سے زیادہ عرصہ تک خدمت میں رہنے والے سیاست دان کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔