معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جُھمپا لہیری (Jhumpa Lahiri) امریکی ناول اور افسانہ نگار، 11 جولائی 1967ء کو لندن، انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔
والدین بنگال سے تعلق رکھتے تھے۔ والد ایک لائبریرین اور والدہ استانی تھیں۔ وہ اولاً انگلینڈ، ثانیاً امریکہ نقلِ مکانی کرگئے۔ جُھمپا نے "Boston University” سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ گریجویشن کے دوران میں کئی افسانے لکھے۔ بعد میں ناول نگاری کی طرف راغب ہوئیں۔
2015ء میں سابقہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے "National Humanities Medal” وصول کیا۔