اُردو کے آن لائن لغت "urdulughat.info” کے مطابق نقضِ امن کے معنی ’’امنِ عامہ کا بگاڑ‘‘، ’’امن و امان میں خلل‘‘، ’’جھگڑا‘‘، ’’فساد‘‘ اور ’’بلوہ‘‘ کے ہیں۔
مولوی سید احمد دہلوی کی تصنیف ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق لفظ ’’نقض‘‘ کے معنی ’’توڑنا‘‘، ’’شکستگی‘‘، ’’ٹوٹ پھوٹ‘‘ اور ’’بگاڑ‘‘ کے ہیں۔
مولوی نور الحسن نیر کی تالیف ’’نور اللغات‘‘ میں بھی اس کے معنی یہی ہیں۔
نوٹ:۔ مذکورہ مرکب اکثر اخبارات اور دیگر نشریاتی اداروں میں ’’نقصِ امن‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے، حالاں کہ اس کا دُرست املا ’’نقضِ امن‘‘ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام۔