8 جولائی، سورو گنگولی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق سورو گنگولی (Sourav Ganguly) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان 8 جولائی 1972ء کو کلکتہ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اپنے کیریئر میں 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 7212 رنز بنائے۔ 35 نصف سنچریاں اور 16 سنچریاں اسکور کیں جب کہ ون ڈے […]
نقضِ امن

اُردو کے آن لائن لغت "urdulughat.info” کے مطابق نقضِ امن کے معنی ’’امنِ عامہ کا بگاڑ‘‘، ’’امن و امان میں خلل‘‘، ’’جھگڑا‘‘، ’’فساد‘‘ اور ’’بلوہ‘‘ کے ہیں۔ مولوی سید احمد دہلوی کی تصنیف ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق لفظ ’’نقض‘‘ کے معنی ’’توڑنا‘‘، ’’شکستگی‘‘، ’’ٹوٹ پھوٹ‘‘ اور ’’بگاڑ‘‘ کے ہیں۔ مولوی نور الحسن نیر کی تالیف […]
وہ ملک جہاں کا بلند ترین پہاڑ 10 میٹر ہے

مالدیپ کو کرۂ ارض کے سب سے کم بلند مقام کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرتی طور پر بلند ترین مقام یعنی پہاڑ یا ٹیلا سات یا دس میٹر سے زیادہ بلند نظر نہیں آتا۔
شہنشاہِ جذبات، دلیپ کمار بھی نہ رہے

ایک ایسا کردار جو اَب اس دنیا میں نہیں رہا۔ فلمی دنیا کا وہ ستارہ جس کا توتی آج بھی بولتا ہے، جس کے نام پر آج بھی بڑے بڑے فلمی ستارے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والا یہ نوجوان جس نے ہندوستان کے فلمی پردوں پر اپنا ایسانام کمایا جس کی […]
ایدھی کی زندگی پر اِک نظر

لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے عبدالستار ایدھی نے زندگی کی رنگینیوں سے کنارہ کش ہو کر خود کو خدمتِ انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ درحقیقت ان کی شخصیت پر والدہ کی تربیت و مزاج کا گہرا اثرتھا۔ والدہ عبدالستار ایدھی کو روز انہ ایک پیسا کھانا […]
’’اور سوات جلتا رہا‘‘ (دوسرا ایڈیشن)

’’اور سوات جلتا رہا‘‘ کا دوسرا ایڈیشن عمدہ کاغذ، خوب صورت طباعت اور نئے سائز میں شائع ہوگیا ہے۔ سوات شورش پر لکھی جانے والی یہ پہلی کتاب ایک طویل عرصہ سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھی اور اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے عام قارئین اور اس پہ تحقیق کرنے والے طالب علم اس […]