4 جولائی، میری کیوری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق میری کیوری (Meri Curie) مشہور پولش- فرانسیسی طبیعیات دان اور کیمیا دان 4 جولائی 1934ء کو انتقال کرگئیں۔
7 نومبر 1867ء کو وارسا، پولینڈ میں پیدا ہوئیں۔ تابکاری (Radioactivity)کے شعبے کی بانی تھیں جنہوں نے دو مرتبہ نوبل انعام حاصل کیا۔ واحد فرد ہیں جنہوں نے سائنس کے دو مختلف شعبوں (طبیعیات اور کیمیا) میں نوبل انعام حاصل کیے ۔ طبیعیات میں یہ انعام 1903ء میں ان کے شوہر پیری کیوری کے ساتھ دیا گیا جس کی وجہ تابکاری پر کی گئیں ان کی تحقیقات و دریافتیں تھیں جب کہ کیمیا میں یہ انعام انھیں 1911ء میں ملا جس کی وجہ ریڈئیم اور پولونیم کی دریافتیں تھیں۔
جامعۂ پیرس میں استاد کی حیثیت سے متعین کی گئی پہلی خاتون تھیں۔ 24سال کی عمر میں (1891ء میں) سائنس کی تعلیم کے لیے پیرس، فرانس منتقل ہو گئیں۔ اعلا تعلیم اور تمام تر سائنسی تحقیق پیرس ہی میں کی اور فرانس کی شہریت اختیار کر لی۔ پیرس اور وارسا میں خود ’’کیوری علمی ادارے‘‘ قائم کیے۔