یہ جزیرہ برازیل کے شہر ساؤ پالو سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں سوائے چند محققین کے کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر انتہائی نایاب سانپ ’’گولڈن لانس ہیڈ‘‘ کی تقریباً 4 سے 5 ہزار کے قریب تعداد موجود ہے۔ یہ سانپ دیکھنے میں انتہائی خوبصورت مگر انتہائی زہریلا ہے۔ اس کے زہر سے انسانی گوشت گل جاتا ہے اور انسان کی تکلیف دہ موت واقع ہوتی ہے۔جزیرے پر سانپوں کی اس نایاب نسل کو انسانوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انسانوں کا اس جزیرے میں داخلہ ممنوع رکھا گیا ہے۔
(تصور شہزاد کے تحقیقی مقالہ ’’پانچ مقامات جہاں انسانوں کا داخلہ منع ہے‘‘ سے انتخاب)