"britannica.com” کے مطابق زین الدین زیڈان 23 جون 1972ء کو فرانس کے شہر مارسلیز میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1998ء میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے زین الدین زیڈان (Zinedine Zidane) نے اپنے ملک کے لیے عالمی کپ جیتا۔ اس کے علاوہ تین یورپی چمپئن شپس میں بھی ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، جس میں سے 2000ء میں فرانس براعظمی چمپئن بنا تھا۔
عالمی فٹ بال کپ 2006ء کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔