وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی سنیما کی خاتونِ اول ’’صبیحہ خانم‘‘ 13 جون 2020ء کو ورجینیا میں انتقال کرگئیں۔
16اکتوبر 1935ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔اصل نام مختار بیگم تھا۔ 1950ء اور 1960ء کی دہائی کے دوران میں اکثر پاکستانی سنیما میں اپنے متنوع کرداروں کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ فلم ’’بیلی‘‘ (1950ء) سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ٹیلی وِژن ڈراموں میں بھی کام کیا۔ تمغائے حسنِ کارکردگی اور کئی بار نگار ایوارڈ کی وصول کنندہ ہیں۔
1اکتوبر 1958ء کو اپنے ایک اداکار ساتھی سنتوش کمار سے شادی کی جس سے ان کے تین بچے ہیں۔