14 جون کو پوری دنیا میں عالمی یومِ انتقالِ خون (World Blood Transfusion Day) منایا جاتا ہے۔
روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دن سب سے پہلے 2004ء میں منایا گیا۔ اِس دن کو ہر سال 14جون کو نوبیل انعام یافتہ سائنس دان کارل لینڈ سٹینر کی پیدائش (14جون 1868) کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جنہوں نے A,B,O بلڈ گروپنگ سسٹم کو دریافت کیا، جس کے نتیجے میں 1907ء میں ریوبن اُٹن برگ نے ماؤنٹ سینین اسپتال نیو یارک میں پہلی مرتبہ بلڈ ٹرانسفیوژن کا تجربہ کیا۔ اس تجربہ کی کامیابی کے بعد بے شمار مریضوں کی زندگیاں بچانا ممکن ہوا۔ اس دِن کو منانے کا مقصد بلڈ ڈونرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو بلا معاوضہ خون عطیہ کرکے دوسرے لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔