معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جزیروں پر مشتمل ملک ٹونگا (The Kingdom of Tonga) نے 4 جون 1970ء کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ٹونگا’‘‘ بحر الکاہل میں نیوزی لینڈ کے شمال میں واقع جزیروں پر مشتمل ملک ہے۔ دارالحکومت اور بڑا شہر ’’نوکوالوفا‘‘ ہے۔ سرکاری زبانیں ’’ٹونگائی‘‘ اور ’’انگریزی‘‘ ہیں۔