وکی پیڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل تھامس ایڈورڈ لارنس (المعروف لارنس آف عربیہ) 19مئی 1935 ء کو بوونگنٹن (برطانیہ) میں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کرگئے۔
16 اگست 1888ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔پیشہ ورانہ طور پر ٹی ای لارنس (T. E. Lawrence) کے طور پر جانے جاتے ہیں۔برطانوی افواج کے معروف افسر تھے جنہیں پہلی جنگ عظیم کے دوران میں سلطنتِ عثمانیہ کے زیرِ نگیں عرب علاقوں میں بغاوت کو منظم کرنے کے باعث عالمی شہرت ملی۔ اس بغاوت کے نتیجے میں جنگِ عظیم کے بعد عرب علاقے سلطنتِ عثمانیہ کی دسترس سے نکل گئے ۔