معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق چینی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر جیٹ لی 26 اپریل 1963ء کو بیجنگ چین میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اصل نام لی لیانجی ہے۔ووشو چمپئن رہ چکے ہیں۔ اب سنگاپور کے شہریت رکھتے ہیں۔
مایہ ناز ووشو استاد ’’وو بن‘‘ سے تین سال تربیت لینے کے بعد جیٹ لی نے بیجنگ ووشو ٹیم کے لیے پہلی قومی چمپئن شپ جیت لی۔ 19سال کی عمر میں ووشو مقابلے سے ریٹائر ہونے کے بعد چین میں پہلی فلم ’’شاولن ٹیمپل‘‘ کے ذریعے ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھرے۔اب تک متعدد بین الاقوامی ایکشن فلموں میں کام کرچکے ہیں اور کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔