ضمیمہ کا مادہ ’’ضم‘‘ ہے جس کے لغوی معنی ہیں بلانا یا شامل کرنا۔ چناں چہ وہ شے جو کسی اور شے پر بڑھا کر لگا دیں ’’ضمیمہ‘‘ کہلاتی ہے۔
تتّمہ یا تکملہ اس کے مترادف الفاظ ہیں۔ جیسے کسی اخبار کا ضمیمہ جو اصل اخبار کے ساتھ شامل کر دیا جاتا ہے۔
اصطلاح میں کسی کتاب یا مقالے کے آخر میں مصنف کوئی عکسی تحریر، خط، مخطوطہ یا مصاحبہ (انٹرویو) اس لیے شامل کردیتا ہے، تاکہ اس کے مؤقف کی تائید ہوسکے۔
(’’اصنافِ نظم و نثر‘‘ از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، صفحہ 180سے انتخاب)