معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’دی گاڈ فادر‘‘ (The Godfather) کے ڈائریکٹر فرانسس فورڈ کپولا 7 اپریل 1939ء کو ڈیٹیرایٹ، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اب تک پانچ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں، جس میں سے پہلا ایوارڈ انہوں نے 1971ء میں پینٹن نامی فلم کا سکرین پلے لکھنے پر حاصل کیا ۔1975ء میں فلم ’’گاڈ فادر دوم‘‘ کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اسی فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ بھی ملا۔ تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین ہدایت کار کے لیے نامزد کیے گئے۔ کپولا کیفلموں نے چار مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین فلموں کے لیے نامزد ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ تقریباً دس سال کی غیر حاضری کے بعد 2007ء میں انہوں نے فلم ’’یوتھ ود آؤٹ یوتھ‘‘ بنائی۔