31 مارچ، مینا کماری کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق بالی کی ووڈ کی فلمی اداکارہ مینا کماری 31 مارچ 1972ء کو انتقال کرگئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق یکم اگست 1933ء کو جنم لینے والی مینا کماری کا اصل نام مہ جبیں بانوتھا۔ ہندی سنیما کومتعدد کلاسیکی فلمیں دیں۔ ’’دی ٹریجڈی کوین‘‘ اور بالی ووڈ کی ’’سنڈریلا‘‘ کہلاتی تھیں۔فلمی کیرئر 1939ء تا 1972ء رہا۔
مینا کماری کی سوانح عمری کے مصنف ’’ونود مہتا‘‘ کو کسی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار بھی ان کے سامنے سنجیدگی برقرار نہیں رکھ پاتے تھے۔راج کمار اکثر ان کے سامنے اپنے ڈائیلاگ بھول جایا کرتے تھے ۔مدھوبالا بھی مینا کماری کی مداح تھی اور کہا کرتی تھی کہ مینا کماری کی جیسی آواز کسی کی نہیں۔
مینا کماری بہترین اداکارہ کے طور چار مرتبہ فلم فیئر اعزازات سے نوازا گیا۔