معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق 18ویں صدی کے آخری عشرہ میں سر درد کا علاج عجیب طریقے سے کیا جاتا تھا، جس کی ایک جھلک پوسٹ میں شامل تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
مذکورہ تصویر کے ساتھ دی گئی تفصیل کے مطابق: ’’یہ تصویر غالباً 1890ء کے عشرہ کی ہے، جس میں سر درد کے علاج کے لیے سر کو ایک بڑا پیتل کا بنا برتن پہنایا جاتا تھا اور بعد میں اسے لوہے کے بڑے ہتھوڑے سے مارا جاتا تھا۔ نتیجے میں پیدا ہونے والی بھاری بھر کم آواز ایک طرح سے سر درد سے نجات کا باعث بنتی۔‘‘