دھنک کے لئے انگریزی میں لفظ "Rainbow” استعمال ہوتا ہے، یہ عام طور پر دن کو دکھائی دیتا ہے۔
لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ ایسی ہی ایک دھنک رات کو بھی دیکھی جا سکتی ہے؟
ہے نا عجیب بات!
جی ہاں، دن کو نظر آنے والی دھنک کو انگریزی میں "Rainbow” جبکہ رات کو دیکھی جانے والی دھنک کو انگریزی میں "Moonbow”یا "Lunar Rainbow” کہا جاتا ہے۔ یہ رات والی دھنک اس وقت بنتی ہے جب رات کو چاند کی روشنی ہلکی بارش یا پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں سے گزرتی ہے۔