لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے تشویشناک خبر

لیپ ٹاپ ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ طلبہ اور دفاتر میں کام کرنے والے تو اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔ لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے تشویش ناک خبر ہے کہ اسے درست طریقہ سے استعمال نہ کرنے پر آپ کو جلد کا کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر آپ لیٹے لیٹے لیپ ٹاپ کو اپنی رانوں پہ رکھ کر استعمال کریں گے تو لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی خطرناک گرمائش سے آپ ’’ٹوسٹڈ سکن سینڈروم‘‘ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ جس سے جلد کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے وقت اسے جسم کے کسی حصہ خصوصاً ران پر رکھ کر استعمال نہ کیا جائے۔ افسوس سے احتیاط بہتر ہے۔