20 مارچ، اخلاق احمد دہلوی کا یومِ انتقال

اردو زبان کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر اخلاق احمد دہلوی 20مارچ 1992ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
12جنوری 1919ء کو کوچۂ چیلاں، دہلی میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔ بعد میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے ۔ ان کا شمار ریڈیو کے چند اہم براڈکاسٹروں میں ہوتا ہے۔ خاکوں کے تین مجموعے ’’اور بیان اپنا‘‘، ’’پھر وہی بیان اپنا‘‘ اور ’’میرا بیان‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔ خود نوشت سوانح عمری ’’یادوں کا سفر‘‘کے نام سے شائع ہوئی۔