معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "inshorts.com” کے مطابق لندن کے رہائشی ہندوستانی نژاد بچے "Dhruv Talati” نے محض دس سال کی عمر میں "Mensa IQ Test” میں 162 پوائنٹ حاصل کرکے سٹیفن ہاکنگ (Stephen Hawking) اور البرٹ آئن سٹائن (Albert Einstein) کا ریکارڈ توڑ دیا اور دنیا کے ذہین ترین انسان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ بچے نے خود سے تین سال بڑے اپنے ہی بھائی (جو اُس وقت 13 سال کا تھا) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس نے محض ایک سال قبل 162 پوائنٹ حاصل کیے تھے۔