وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور کہانی کار اور نغمہ نگار حزیں قادری 19 مارچ 1991ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
1926ء کو گاؤں راجا تمولی، گوجرانوالہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام بشیر احمد تھا۔ غربت و افلاس کے سبب اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے ، صرف پرائمری تک پڑھے۔ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا جہاں ان کا پہلا گیت ہی ’’اکھیاں توں رہن دے، اکھیاں دے کول کول‘‘ بہت مقبول ہوا۔
1973ء میں فلم ’’ضدی‘‘ اور 1978ء میں ’’علم دین شہید‘‘ پر بہترین کہانی کے نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ 1989ء میں 25 سالہ فلمی خدمات پر خصوصی نگار ایوارڈ حاصل کیا۔