سبز چائے پینے کی عادت صحت کو متعدد فوائد پہنچاتی ہے جیسے دماغی افعال میں بہتری اور کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ کم ہونا، مگر یہ جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے جسمانی بو اور سانس میں بو کا خطرہ کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ان بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔