2 مارچ، ڈینیل کریگ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق تازہ ترین جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ کے مشہور فلمی ہیرو ڈینیل کریگ 2 مارچ 1968ء کو چیسٹر انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔
ٹی وی اور فلم کے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلموں کے تخلیق کار بھی ہیں۔ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے سب سے تازہ ترین اداکار ہیں۔ اداکارہ ریچل وائیس کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔ ایک بیٹی ایلا پہلی شادی سے ہے۔
2006ء میں اکیڈمی آف موشن پِکچر آرٹس اینڈ سائنسِز میں داخل ہوئے ۔ 12 جون 2008ء کو، کُوانٹم آف سالیس کی فلمانے کے دوران میں، کریگ کی ایک انگلی کا سرا بھی کٹ گیا ہے۔