سستے ترین شہروں کی فہرست پر نظر ڈالتے ہی حیرت ہوتی ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے حالتِ جنگ سے متاثرہ ملک شام کے شہر دمشق کو دنیا کے سستے ترین شہر کا اعزاز حاصل ہے۔
دوسرے نمبرپر تاشقند (ازبکستان)، تیسرے نمبر پرلوسا (زیمبیا کا دارلحکومت) اور چوتھے نمبر پر کارا کاس (وینزویلا کا صدر مقام) ہے۔
پانچویں نمبر پر الماتا (قازقستان)، چھٹے نمبر پر سستے ترین شہروں میں کراچی اور بیونس آئرس (ارجنٹائن) مشترکہ طور پر ہیں۔ الجزائر دس سستے ترین ملکوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر جب کہ بھارت کے چنائی اور بنگلور مشترکہ طور پر نویں نمبر پر ہیں۔
(خاور نیازی کے ایک تحقیقی مقالہ سے انتخاب)
