دنیا کے سب سے وزنی اُولے کہاں گرے؟

کیا آپ کو علم ہے کہ دنیا میں سب سے وزنی اولے (Hailstones)کہاں گرے اور اس نے کتنا نقصان کیا؟
Shree Book Center” ” کی شائع کردہ تحقیقی کتاب "Wonderful Facts” کے صفحہ نمبر 12 پر درج ہے کہ دنیا کے سب سے وزنی اولے سنہ 1986ء کو بنگلہ دیش میں گرے۔
اُس وقت ہر اولے کا وزن تقریباً ایک کلوگرام تھا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ فصلوں کو تو تباہ ہونا ہی تھا، مگر اس کے ساتھ ساتھ وزنی اولے 92 افراد کی زندگی کا چراغ بھی گل کر بیٹھے۔