28 جنوری، کامریڈ عبدالکریم گدائی کا یومِ انتقال

سندھ کے معروف اور عوامی انقلابی شاعر کامریڈ عبدالکریم گدائیؔ 28 جنوری 1978ء کو انتقال کرگئے۔
یکم جنوری 1901ء کو سندھ کے علاقہ ٹل میں پیدا ہوئے۔ کامریڈ گدائی نے مظلوموں اور بطورِ خاص مزدوروں کے حقو ق کے لیے شعری زبان میں آواز اٹھائی، جس کی وجہ سے آج بھی انہیں معاشرے کا پسا ہوا طبقہ یاد کرتا ہے۔