وکی پیڈیا کے مطابق شاعر حیدر دہلوی 17 جنوری 1906 دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اصل نام سید جلال الدین تھا۔ 9 برس کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا۔ 13 برس کی عمر میں مشاعروں میں شرکت کرنے لگے۔ شاعروں کی اس نسل سے تعلق رکھتے تھے جو داغؔ و مجروحؔ کی تربیت یافتہ تھی۔ خمریات کے موضوعات کی مضمون بندی میں کمال حاصل تھا۔ اسی لیے ارباب ہنر نے ’’خیام الہند‘‘ کے خطاب سے نوازا تھا۔
تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ پہلے ڈھاکا میں قیام کیا، پھر کراچی میں اقامت اختیار کی۔ مجموعہ کلام انتقال کے بعد ’’صبحِ الہام‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔
10 نومبر 1958ء کو کراچی،پاکستان میں انتقال کرگئے۔