وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد خالدہ حسین 11 جنوری 2019ء کو اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔
18 جولائی 1937ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پیدائشی نام خالدہ اصغر تھا۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے کی سند لی۔ جامعۂ پنجاب سے اُردو ادب میں ایم اے کیا۔
خالدہ کی کتابوں میں ’’مصروف عورت‘‘، ’’پہچان‘‘، ’’دروازہ‘‘، ’’مَیں یہاں ہوں‘‘ اور ’’کاغذی گھاٹ‘‘ شامل ہیں۔
وفات کے وقت عمر 81 سال تھی۔