معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterst.com” کے مطابق "Azature” دنیا کی مہنگی ترین نیل پالش بنانے والی کمپنی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کی ایک عدد شیشی کی قیمت 250,000 ڈالر (40,078,075 پاکستانی روپیہ) ہے۔ دراصل اس نیل پالش کی تیاری میں 267 قیراط کالے ہیرے کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کی مہنگی ترین نیل پالش ہے۔