"officielusa.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون "Bella Hadid” ہیں، جنہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین عورت کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق مشہور کاسمیٹک سرجن "Julian De Silva” نے دنیا کی 10 خوبصورت ترین عورتوں کی فہرست بنائی، جس میں خوبصورتی کے کچھ معیارات (آنکھیں، چہرہ، زلف، قد وغیرہ) رکھے گئے تھے۔ ان معیارات کا نام "Golden Ratio Theory” رکھا گیا تھا۔ مذکورہ تمام معیارات پر پورا اترنے والی خاتون امریکن سُپر ماڈل "Bella Hadid” قرار پائیں۔