وکی پیڈیا کے مطابق پاک و ہند کے نامور اردو شاعر، فلمی نغمہ نگار اور مکالمہ نویس فیاض ہاشمی 29 نومبر 2011ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
18 اگست 1920ء کو کلکتہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کلکتہ گرامر اسکول سے حاصل کی اور باقاعدہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر بنے، لیکن پریکٹس نہیں کی۔ کیوں کہ رجحان شاعری کی طرف تھا۔ آٹھ زبانوں پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ 1935ء میں فلمی دنیا سے وابستہ ہو گئے۔ تین شادیاں کیں، پہلی بیگم سے سات بچے ہیں۔ دوسری شادی اداکارہ کلاوتی سے کی جو مسلمان تھیں۔ ان سے ایک بیٹا تھا، تیسری بیگم سے چار بچے ہیں جو اپنی والدہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں۔
