وکی پیڈیا کے مطابق ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر ایم اسلم 23 نومبر 1983ء کو لاہور، برطانوی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
ایم اسلم 6 اگست 1885ء کو لاہور کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام میاں محمد اسلم تھا۔ تاریخی ناول نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ علامہ اقبال اس وقت فلسفہ کے پروفیسر تھے، وہ ایم اسلم کو عزیز رکھتے تھے۔ ادبی ذوق کی تربیت میں اقبال کا اہم کردار تھا۔ اقبال نے ان کی نثرنگاری کی جانب توجہ دلائی۔
ادب کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کی۔ ادبی زندگی کا آغاز شعر و شاعری سے ہوا لیکن تنقیدی مضامین اور افسانے لکھے۔ ناول میں ایک خاص شناخت بن گئی۔ 200 سے زائد ناول تحریر کیے ۔ اس کے علاوہ انگریزی سے ترجمے بھی کیے ۔ وارث شاہ کی شاہکار تخلیق ہیر رانجھا کا پنجابی زبان سے نہایت بہترین اردو ترجمہ ایم سلیم کا ایک اور اہم کام ہے۔
