وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذو الفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو (سیاست دان دوسری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی) 23 اکتوبر 2011ء کو متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں، جنہیں بعد میں پاکستان میں دفن کیا گیا۔
نصرت بھٹو کی شہرت ذولفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی کے طورپر ہے۔ اس کی اولاد بینظیر بھٹو، مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو اور صنم بھٹو ہیں۔
نصرت بھٹو نسلاً ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھتی ہیں۔ بھٹو کو پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کی سربراہ بھی رہیں۔ 1996ء میں بینظیر کے حکومتی دور میں مرتضیٰ کے ماروائے عدالت قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔ اس کے بعد مرنے تک بے نظیر کے خاندان کے ساتھ دبئی میں مقید رہیں۔