وکی پیڈیا کے مطابق شاعر جمالی (Shayar Jamali) ہندوستانی شاعر، 18 اکتوبر 2008ء کو ایک آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کے لیے جاتے وقت فیض آباد ریلوے اسٹیشن پر انتقال کرگئے۔ تدفین نانپارہ میں ہوئی۔
15 جون 1943ء کو شہر بہرائچ کے محلہ قاضی پورہ میں پیدا ہوئے۔ اصل نام سید نظرالحسنین تھا۔ والدکا نام سید شوکت علی اور و الدہ کا حامدہ بیگم تھا۔ ایم اے اُردو تک کی تعلیم حاصل کی۔ جون پور میں محکمۂ صحت میں ہیلتھ سپر وائزر مقرر ہوئے اور وہیں سے ریٹائر بھی ہوئے۔
آل انڈیا مشاعروں کے علاوہ بیرونی ممالک مشاعروں جیسے دوہا قطر، دبئی، ابو ظہبی وغیرہ میں بھی شرکت کی اور کافی شہرت حاصل کی۔اپنے شعری مجموعہ ’’لہجہ‘‘ پر اُردو اکادمی ایوارڈ حاصل کیا۔ ادبی خدمات کے لیے’’پوروانچل رتن اعزاز ‘‘، ’’نظیر بنارسی ایوارڈ‘‘ اور ’’آل انڈیا کامل ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے۔
تین شعری مجموعے ’’کرب‘‘، ’’صحیفہ‘‘ اور ’’لہجہ‘‘ کے خالق تھے۔ انتقال 18 اکتوبر 2008ء کو ایک آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کے لیے جاتے وقت فیض آباد ریلوے اسٹیشن پر ہوا جب کہ تدفین نانپارہ میں ہوئی۔