وکی پیڈیا کے مطابق نامور عالم دین محمد شکیل اوج کو 18 ستمبر 2014ء کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔
جامعہ کراچی کے پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ 15کتب کے مصنف، ماہر رضویات اور نامور عالم دین تھے۔ قرآن مجید کے آٹھ منتخب اردو تراجم کا تقابلی جائزہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا۔ 2014ء میں توہینِ رسالت کا الزام عائد کر کے کراچی کے ایک مدرسے سے ان کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس کے چند دن بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیے گئے۔