6 جولائی، گے دَ موپساں کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق انیسویں صدی کا مشہور فرانسیسی مصنف گے د موپساں (Guy de Maupassant) چھے جولائی 1893ء کو پیرس میں انتقال کرگئے۔
5 اگست 1850ء کو پیدا ہوئے۔جدید مختصر افسانے کے بابائے آدم کہلائے جاتے ہیں۔ ڈھیر ساری کہانیاں 1870ء کی جرمنی اور فرانس کے درمیان ہونے والی جنگ کے تناظر میں لکھیں۔ اکثر کہانیوں میں اُن معصوم شہریوں کے مصائب اور مشکلات کو دکھایا ہے جو جنگ کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھے ناول بھی لکھے ۔
کم عمر تھے کہ ماں نے قانونی طور پر ان کے والد سے علاحدگی اختیار کرلی۔ اس وقت موپساں کی عمر 11 سال تھی۔ والد کی غیر موجودگی میں ماں ان کی شخصیت پر اثر انداز ہونے والی سب سے بڑی ہستی بن گئیں۔ ان کی ماں کا کوئی ادبی مقام نہ تھا، لیکن وہ کلاسیکی ادب بالخصوص شیکسپیئر کی بڑی دلدادہ تھیں۔
13 سال کی عمر میں موپساں اپنی ماں کے ساتھ اس کے آبائی قصبے میں بڑے خوش و خرم رہے ۔ گھر مضافات میں ساحلِ سمندر پر تھا۔ جہاں شوق سے مچھلیاں پکڑنے اور دیگر بیرونی تفریحات میں مشغول رہتے۔ 13 سال ہی کی عمر میں ایک چھوٹی سی مذہبی درسگاہ میں روایتی تعلیم کے لیے داخل کرا دیے گئے۔