وکی پیڈیا کے مطابق 8 جولائی 2016ء کو خدمتِ خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبد الستار ایدھی کراچی میں انتقال کرگئے۔
یکم جنوری، 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ پاکستان میں ’’ایدھی فاؤنڈیشن‘‘ کے تاحیات صدر رہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی بیوی محترمہ ایدھی بلقیس، ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔ دونوں کو 1986ء میں عوامی خدمات کے شعبہ میں رامون ماگسے سے ایوارڈ (Ramon Magsaysay Award) سے نوازا گیا۔
’’1997ء گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس ہے۔ ایدھی بذاتِ خود بغیر چھٹی کیے طویل ترین عرصہ تک کام کرنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں۔ ریکارڈ بننے کے بعد بھی تادمِ آخر انہوں نے چھٹی نہیں لی۔