13 جون، سکندرِ اعظم کا یومِ انتقال

"britannica.com” کے مطابق مقدونیہ کے حکمران سکندر اعظم 13 جون 323 قبل مسیح کو انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سکندر اعظم نے ارسطو جیسے استاد کی صحبت پائی۔ کم عمری ہی میں یونان کی شہری ریاستوں کے ساتھ مصر اور فارس تک فتح کر لیا۔ کئی اور سلطنتیں بھی اس نے فتح کیں جس کے بعد اس کی حکمرانی یونان سے لے کر ہندوستان کی سرحدوں تک پھیل گئی۔صرف 22 سال کی عمر میں دنیا فتح کرنے کے لیے نکلا۔ یہ اس کے باپ کا خواب تھا اور وہ اس کے لیے تیار ی بھی مکمل کر چکا تھا، لیکن اس کے دشمنوں نے اسے قتل کرا دیا۔ اب یہ ذمہ داری سکندر پر عائد ہوتی تھی کہ وہ اپنے باپ کے مشن کو کسی طرح پورا کرے۔