مانتے ہیں دنیا میں چاول کی نوے ہزار اقسام موجود ہیں؟

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر چاول کے حوالہ سے ایک عجیب و غریب پوسٹ شائع کی گئی ہے، جس میں اس کی اقسام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں چاول کی 15000 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔
دوسری طرف انگریزی کی ایک اور ویب سائٹ "riceassociation.org.uk” اس سے بھی عجیب اعداد و شمار پیش کرتی ہے۔ اس کے مطابق دنیا بھر میں 40 ہزار اقسام کی چاول موجود ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، مگر 90 ہزار اقسام کے سامپلز پہلے سے "International Rice Gene Bank” میں سٹور پڑے ہیں اور پوری دنیا کے محققین انہیں استعمال میں بھی لاتے ہیں۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق ان اقسام کو تین بنیادی گروپوں (Long Grain, Short Grain, Medium Grain) میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔