دنیا اُردو سروس کی ایک مفصل تحریر ” کرکٹ میں حیرت انگیز ریکارڈ” میں سابقہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے حوالہ سے درج ہے: "کیا آپ کو معلوم ہے کہ شاہد آفریدی نے جو سری لنکا کے خلاف 1996ء میں تیز ترین سنچری بنائی تھی، وہ کس بیٹ سے بنائی تھی؟ وہ بیٹ سچن ٹنڈولکر کا تھا۔ نیروبی میں کھیلے گئے اس میچ میں یہ بلا نوجوان شاہد آفریدی کو وقاریونس نے دیا تھا۔ آفریدی نے 37 گیندوں پر 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی تھی۔ بعد میں یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز "کورے اینڈرسن” نے توڑا تھا۔”